پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی سب سے زیادہ ایک روزہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

11 جولائی 2015 (21:32)

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہو ئے اہم اعزاز حاصل کرلیا-
پاکستان ون ڈے میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے، جبکہ ڈمبولا میں سری لنکا کے خلاف فتح نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا-
پاکستان نے مجموعی طور پر چار سو سینتالیس ون ڈے میچز جیتے، فہرست میں آسٹریلیا پانچ سو انتیس ون ڈے میچز جیت کر پہلے نمبر پر، جبکہ بھارت چار سو چھیالیس ون ڈے میچز جیت کر تیسرے نمبر پر چلا گیا۔