نیب میں ڈیڑھ سو سے زائد کیسز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے, سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا انکشاف

11 جولائی 2015 (20:53)
 نیب میں ڈیڑھ سو سے زائد کیسز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے, سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا انکشاف

لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ وہ نیب کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں، نیب اربوں روپےکےکرپشن کیسزپرخاموش ہے،سردار ایازصادق کا کہنا تھا کہ نیب میں ڈیڑھ سوسےزائدکیسزکودبانےکی کوشش کی جارہی ہے، نیب پہلےگرفتارکرتاہےپھرمقدمہ درج کرتاہے، جبکہ کئی پارٹیاں نیب اربوں روپے کے تصفیے کر رہی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے واضح کردیا کہ چیئرمین نیب قومی اسمبلی کےاختیارات کوکم نہ سمجھیں، ان کے خلاف بھی ریفرنس چلایاجاسکتاہے، اس معاملےپرقومی اسمبلی کی کمیٹی بھی بنائی جاسکتی ہے-
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اسپیشل ڈیوٹی پر تھے، پی ٹی آئی نے تنخواہیں واپس کیں تو قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔