وزیراعظم سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات, وزیرخزانہ نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری لے لی

11 جولائی 2015 (20:07)
وزیراعظم سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات, وزیرخزانہ نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری لے لی

ترجمان ایوان وزیراعظم کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چین کی سربراہی میں بننے والے ایشیائی بینک اور چینی ایگزم بینک کے سربراہ سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے تاجروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کر کے صفر اعشاریہ تین فیصد کرنے کے حوالے سے بھی چیت کی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد بینکوں سے لین دین پر ود ہو لڈنگ ٹیکس میں کمی کے حوالے سے ایڈ وائس صدرمملکت کو بھجوا دی گئی ہے، جسکی منظوری کے بعد اطلاق ہو گا۔