جیل سے رہائی پانے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ قید و بند کی مشکلات جھیلنے والے کارکن تحریک کا اثاثہ اور پارٹی کے لئے باعث فخرہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفادار اور ثابت قدم ساتھی اس تحریک کی روح ہیں، جب تک وفادار ساتھی موجود ہیں ایم کیو ایم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین نے کہا کہ کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یادگارقائم کی جائے گی جس پر قربانیاں دینے والے کارکنوں کے نام لکھے جائینگے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل میں کارکنوں کے ساتھ ظالمانہ طرزعمل کاسلسلہ بند کرائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر جیل انتظامیہ نے پارٹی کارکنوں پر غیرانسانی مظالم بند نہیں کئے تو جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024