پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

11 جولائی 2015 (18:00)
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈمبولا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان اظہر علی نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی باؤلرز نے اپنی نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے لنکن ٹیم کو آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچپن رنز تک محدود کردیا-
سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا چھبیس، تھری مانے تئیس، اپل تھارنگا بیس، دلشان اور کپتان اینجلو میتھیوز اڑتیس اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دنیش چندی مل پینسٹھ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار وکٹیں حاصل کیں، محمد رضوان نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کیچ لئے۔
جواب میں پاکستان نے دو سو چھپن رنز کا ہدف ہدف پینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے کیرئیر کی دسویں سنچری مکمل کی اور پچانوے گیندوں پر ایک سو تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان اظہر علی اکیس، احمد شہزاد انتیس اور بابر اعظم پچیس رنز بنا سکے،،، شعیب ملک اور محمد رضوان نے پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ شعیب ملک پچپن اور محمد رضوان بیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ کے اختتام پر بہترین پرفارمنس پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...