کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ''مینینز'' امریکا بھر میں نمائش کیلئے پیش ہونے کے بعد باکس آفس پر چھا گئی

11 جولائی 2015 (17:48)

کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم مینینز نے نمائش کےپہلے ہفتے میں گیارہ کروڑ اسی لاکھ کما لیے، فلم مینینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے کارٹون کرداروں کے گرد گھوم رہی ہے جن کو اپنے نئے ماسٹر کی تلاش ہے۔ اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے وہ خطرے کا سامنا کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری کیل بالڈا اور پیئیر کو فن نے کی ہے۔ فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔