امریکی ریاست سین ڈیاگو میں سالانہ کامک کنونشن کے دوران ہزاروں افراد منفرد فلمی کر داروں کا روپ دھار کر مستیاں کرتے رہے
سین ڈیاگو کے کنونشن سینٹر میں سالانہ کامک کنونشن کے دوسرے روز کو ئی سپر مین تو کوئی کیپٹن امریکا بنا نظر آرہا تھا۔منچلوں نے خود کو سپر ہیروز اور اپنے پسندیدہ فلمی کرداروں کے روپ میں ڈال رکھا تھا۔ جبکہ کئی افراد خلائی مخلوق اور سائنس فکشن فلموں کے عجیب و غریب روپ میں نظر آئے۔ کنونشن میں شریک افراد نے خود کو مشہور فلموں' اسٹار وارز' اور 'دی ایونجرز' کے فلمی کرداروں میں ڈال رکھا تھا۔ چار روزہ سالانہ کامک کنونشن بارہ جولائی تک جاری رہے گی۔ جس میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کر رہے ہیں۔