مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اٹلی کےسفارت خانے پر کار بم حملہ کیا گیا ،حملے میں1 شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

11 جولائی 2015 (17:40)
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اٹلی کےسفارت خانے پر کار بم حملہ کیا گیا ،حملے میں1 شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

قاہرہ میں ایک کار بم دھماکے میں اطالوی سفارتخانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کم ازکم چار زخمی ہوگئے۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سفارتخانے کے باہر تعینات دو پولیس اہلکار اور دو راہ گیر شامل ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے داخلی حصے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ۔ مصر میں اسلام پسند گروپ حکومت کے خلاف سرگرم ہیں اور اس سے پہلے ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری اکثر وہی قبول کرتے ہیں