چین ہوم طوفان کی وجہ سے مشرقی چین میں شدید بارشوں سے زی جیانگ صوبے میں سیلاب آ گیا ہے ،شنگھائی سے 9 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں

11 جولائی 2015 (17:28)

زی یانگ صوبہ اس وقت شدید موسمیاتی دباؤ کے زیر اثر ہے ،،چین ہوم طوفان کے باعث ہونیوالی بارشوں سے صوبے کے تمام دریا ؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جاپان اور تائیوان کے ساحلون پر تباہی مچانے کے بعد مزید شدت پکڑتے ہوئے چین ہوم شنگھائی کی طرف رواں دواں ہے اس دوران علاقے میں تیز ہوائیں چلی ہیں اور موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔طوفان کی وجہ سے علاقے میں پروازیں معطل اور سکول بند ہیں۔ مقامی ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے مناظر میں کئی درخت اُکھڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔چینی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان چین ہوم کے دوران ہوا کی رفتار 252 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور سمندر میں 14 میٹر تک بلند لہریں اٹھیں گی۔چینی محکمۂ موسمیات کے مطابق خدشہ ہے کہآج اور کل علاقے میں غیر معمولی حد تک تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔‘مقامی انتظامیہ نے شنگھائی کی ساحلی پٹی پر آباد چار لاکھ 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جبکہ پانچ لاکھ افراد اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر گئے ہیں