کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیےروانہ ہوگئی جو کل صبح 5بجے لاہور پہنچے گی 

11 جولائی 2015 (17:17)

ریلوے کی جانب سے عید اسپیشل ٹرین کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلی ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئی۔ریلوے ڈی ایس کا کہنا ہے کہ یومیہ بنیاد پر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اسپیشل ٹرینیں گیارہ سے سترہ جولائی تک چلائی جارہی ہیں جن کی تعداد دس ہوگی۔مسافروں کو عید اسپیشل ٹرین کی ٹکٹوں کےآسان حصول کیلئےصبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک کا ٹائم مقررکیا گیا ہے۔مسافروں نے عید اسپیشل ٹرینوں چلانے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔انکا کہنا ہےکہ گزشتہ سال عید سے دو روز قبل اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں جس کے باعث بہت سے لوگ اہلخانہ کے ساتھ عید نہیں مناسکے