شکار پورمیں پولیس سے مقابلے میں دوکروڑ روپےسرکی مالیت والا ڈاکو ناریجو مارا گیا جبکہ ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے

11 جولائی 2015 (16:55)

شکار پور کی تحصیل گڑھی یاسین کے علاقے دلاورمارفانی میں پولیس اور ڈاکوؤں کےدرمیان مقابلے میں ڈاکونذرو ناریجو ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا،،ناریجو پرقتل ،اغوابرائے تاوان سمیت دوسو سےزائد مقدمات درج تھے۔سندھ حکومت کی جانب سے ملزم کے سرکی قیمت دوکروڑ روپے مقرر تھی۔مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکار مجیب چاچر اور حاجی چاچر جاں بحق جبکہ ایس ایچ اوشدید زخمی ہوگیا جسےشکارپورکےسول ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کےمطابق زخمی ایس ایچ او کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کے ورثا کیلئے ایک کروڑ روپےامداد کا اعلان کیا ہے