اسحاق ڈار کی زیرصدارت کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس کے مالی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا 

11 جولائی 2015 (16:50)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی بحران کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں،، انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے شعبہ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے بجلی کے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے،اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کے ٹو اور کے تھری پاور منصوبوں کی تکمیل سے سستی توانائی میسر آئے گی، نیلم جہلم ہائیڈورپاورمنصوبے کے مالی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،کے ٹواور کے تھری منصوبوں کی جلد تکمیل سے ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر ہو گی