آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے ،پاکستان کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریزہر صورت جیتنا ہوگی 

11 جولائی 2015 (15:09)

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہے۔پاکستان کیلئے یہ ون ڈے سیریز چیمپینز ٹرافی کوالیفیکیشن مہم کا آغاز ہے۔سیریز میں 1-4 کی برتری پاکستان کی چیمپینز ٹرافی میں رسائی یقینی بنا دے گی۔پاکستان نے سری لنکا کےخلاف سیریز میں 1-4 سے فتح سمیٹی تو قومی ٹیم 92 پوائنٹس کے ساتھ چیمپینز ٹرافی تک رسائی کے قریب پہنچ جائے گی۔سیریز میں 2-3 سے فتح پر پاکستان کے 90 پوائنٹس ہوں گے اور پاکستانی ٹیم رینکنگ میں ویسٹ انڈیز سے اوپر آجائے گی لیکن زمبابوے میں شیڈول سہ ملکی سیریز کے باعث قومی ٹیم کے لیے صورت حال سیریز سے پہلے واضح نہیں ہوگی۔ اگر گرین شرٹس سری لنکا سے سیریز ہارتی ہیں تو پھر قوم کو دعا کرنی ہوگی کہ بنگلہ دیش اپنے تمام ایک روزہ میچز ہارے نہ صرف جنوبی افریقہ سے بلکہ اگلی سیریز میں بھی