عدالت نے ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی کیس کی تیاری نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کرتےہوئے سماعت13 جولائی تک ملتوی کردی

11 جولائی 2015 (14:49)

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل خرم لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔خرم لطیف کھوسہ کی سماعت کے لئے تیاری نہ ہونے پرعدالت نےبرہمی کا اظہار کیا،،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ پہلے سے اس کیس میں وکیل ہیں آپ کو کیس کی سماعت کےلئے تیارہونا چاہئےتھا۔خرم لطیف کھوسہ کی تیاری نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے تیرہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔آئندہ سماعت پر ایان علی پر فردجرم عائد کی جائے گی۔