موسلادھار بارش نے جڑواں شہروں میں تباہی مچا دی

11 جولائی 2015 (13:38)
موسلادھار بارش نے جڑواں شہروں میں تباہی مچا دی

جڑواں شہروں میں صبح سے ہی آسمان پرگہرے چھائے رہے۔کئی گھنٹے تک جاری رہنےوالی بارش سے نالہ لئی میں کٹاریاں ، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی جبکہ کمیٹی چوک انڈر پاس میں بھی پانی بھر گیا جس سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ہولی فیملی ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ڈھوک حسو ، فوجی کالونی اور ڈھوک مٹکیال کے علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں میں رہنے والےمکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک شہرمیں ستتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےبارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئےانتظامیہ کو پانی کی نکاسی کا حکم دیدیا

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کو حکم دیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے فی الفور تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔ انہوں نےکہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلی شہباز شریف نےکہا کہ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظرانتظامیہ پہلے ہی حفاظتی انتظامات کرلے