سردار عبدالقیوم کی وفات سے ملک محب وطن سیاستدان سے محروم ہو گیا: اختر ڈار

11 جولائی 2015

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے سابق صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عبدالقیوم کی وفات سے ملک ایک محب وطن اور جمہوریت کے علمبردار سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان و رہنمائوں کی حوصلہ افزائی اور سیاسی تربیت کی۔ سردار عبدالقیوم کی بحیثیت انسان سیاست دان اور آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔