امت صحابہ کرامؐ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنائے : حافظ عبد الغفار روپڑی

11 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیرت صحابہ کو منانے کی بجائے اپنانے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ خلفائے راشدین اور دیگر صحابہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ دارالقدس لاہور میں خطبہ جمعۃ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام کی زندگیاں ہمارے لیے منبع حیات اور روشنی کا مینار ہیں۔ زندگی کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیے ہوئے سیرت صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین ہمارے لیے بلاشبہ رہنمائی ہیں۔