بلاول بھٹو کی دیوان غلام محی الدین سے فون پر عیادت

11 جولائی 2015

لاہور( خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز ٹیلی فون پر پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری اور سابق وزیر آزاد کشمیر دیوان غلام محی الدین سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی اور کشمیری برادری کے رہنمائوں کی جانب ان کی عیادت کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا ۔ فائزہ ملک ، فرخندہ ملک ، لبنی چودھری ایڈووکیٹ ، نوید چودھری ، تنویر اشرف کائرہ اور دیگر رہنما شامل ہیں ۔