لاہور کالج برائے خواتین کی وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منظور عہدہ سے سبکدوش ہوگئیں

11 جولائی 2015

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹرصبیحہ منصور چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئیں۔ الوداعی تقریب سے خطاب میں انہوںنے اپنے چار سالہ دور کے اقدامات پراطمینان کااظہار کیااورصوبے میںخواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے یونیورسٹی کے کردارکی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوںنے نئے آئی ٹی بلا ک کابھی افتتاح کیاجس کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے۔تقریب میں سینئرفیکلٹی ممبران،خزانچی، رجسٹراراور ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔