بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے مخالفین کو امیدوار نہیں ملیں گے: محمود الرشید

11 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا اقتدار اور میٹرو منصوبہ دونوں ڈوب رہے ہیںآنے والا دور حکمرانوں کے احتساب کا ہے، مسلم لیگ(ن) کی کر پشن کی داستانیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے مخالفین کو امیدوار بھی نہیں ملیںگے۔