مادر ملت فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے لئے فعال کردار ادا کیا: زیبا

11 جولائی 2015

لاہور( پ ر) فلم سٹار زیبا نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے عظیم بھائی بانی پاکستان قائد اعظم کے شانہ بشانہ چل کر قیام پاکستان کی جدوجہد میں انتہائی فعال کردار ادا کیا ۔ اُنہوں نے یہ بات مو ن لائٹ سکول علامہ اقبال اور نسبت روڈ لاہور مادر ملت کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ محترمہ فاطمہ جناح کا نام آتا ہے ۔ اگر ہم تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کا ذکر کریں گے تو بھی محترمہ فاطمہ جناح کا نام سر فہرست رہے گا ۔ مون لائٹ سکول کی پرنسپل شہزادی گلفام نے کہا کہ قائد اعظم نے حصول پاکستان کیلئے جو کچھ کیا وہ محترمہ فاطمہ جناح کی بدولت ہی ممکن ہوا۔