ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے: مولانا طارق جمیل

11 جولائی 2015

لاہور (پ ر) مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ اس مہینہ میں قرآن پاک نازل ہوا جو کتاب ہدایت ہے۔ وہ گزشتہ روز کے کے ٹی آرتھو پیڈک اینڈ سپائن سنٹر میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہو ںنے دین اسلام میں روزہ کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ صبر اور استقامت کا درس ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کیلئے ایک ریفریشر کورس کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جذبہ کو پورا سال برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کرائی۔ تقریب کے اختتام پر کے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر افضل نے مولانا طارق جمیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعمان اور اکمل شیخ نے بھی شرکت کی۔