حضرت علیؓ کی زندگی ایثار، قربانی اور خوش اخلاقی کی عمدہ مثال ہے: پیر کبیر علی شاہ
لاہور (پ ر) سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع میں ’’یوم شہادت علیؓ‘‘ کے موضوع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سیدنا مولا علی المرتضیٰؓ کی تربیت ضرب رسولﷺ میں ہوئی۔ آپؓ کی سیرت گھریلو زندگی کے ایثار و مروت خوش اخلاقی کی منہ بولتی تصویر ہے۔ آپؓ کی زوجہ محترمہ سید فاطمۃ الزہرہؓ نے کبھی اپنے شوہر نامدار سے بازار جانے کی فرمائش نہیں کی۔ علی المرتضیٰؓ بھی کبھی آپ کو سیر کیلئے باغوں بازاروں میں نہیں لیکر گئے۔ آپؓ کی ولایت بیت اللہ شریف میں ہوئی آپؓ کی زندگی کی ابتدا اور انتہا اللہ کریم کے گھر میں ہوئی اور ساری زندگی میں آپؓ کی نماز قضا نہیں ہوئی۔ رمضان کریم کے اس بابرکت مہینے میں آج عاشقان علی المرتضیٰؓ اور تمام مسلمانوں کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ بھی اپنی نمازوں کی ادائیگی میں پابندی کریں۔