مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے مختلف سکولوں میں لیکچر

11 جولائی 2015

لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ والٹن روڈ،کے طلبااور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مدرسہ نعیمیہ نور القرآن مصری شاہ‘ جامعہ رضویہ مظہر الاسلام غازی آباد‘ مدرسہ تعلیم القرآن فاروق اعظم سمن آباد،جامعہ نعیم القرآن شوکت کالونی بیگم کوٹ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد261تھی ۔