وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سٹاف کیلئے عیدی کی منظوری

11 جولائی 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے عیدی کی منظوری دے دی گئی ہے سٹاف کو عید پر ایک بنیادی تنخواہ کے برابر عید ی دی جائے گی یہ عیدی اگلے پیر سے ملنا شروع ہو جائے گی جس پر اوور سیز پاکستانی کمشنر کے ملازمین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ ان کے ادارے کے چیرپرسن وزیر اعلیٰ ہیں وہ بھی کلب روڈ پر کام کر رہے ہیں اسلئے عیدی ان کو بھی دی جائے۔