غیر فعال این جی اوز کو دوبار ہ رجسٹریشن کیلئے 3 ماہ دیدیئے گئے

11 جولائی 2015

لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب محمد یثرب ہنجرا نے غیر فعال این جی اوزکی دوبارہ سے ر جسٹریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ایسی این جی اوزکو اس سلسلے میں صرف تین مہینے کا وقت دیا جائے ۔انہوں نے ضلعی سوشل ویلفیئر افسرن کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے متعلقہ ضلعوں میں کام کرنیوالی تمام این جی اوز کی باقاعدگی سے مایٹرنگ کریں۔ اجلاس میںضلعی سوشل افسران، ڈائریکٹر ایڈمن محمد شفیق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر برائے این جی اوزلبنیٰ جبیں بھی مو جود تھیں۔