حضرت علی ؓ کی زندگی امت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے : علامہ راغب نعیمی

11 جولائی 2015
حضرت علی ؓ کی زندگی امت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے : علامہ راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حق اورسچ کے متلاشی حضرت علی ؓکی سیرت مبارکہ کامطالعہ کریں۔خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ کی حیاتِ مبارکہ کو مسلم قوم کے لئے مینارہِ نورکی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپؓ کی تعلیمات ہمیں صبر شجاعت کے ساتھ حکمت و تدبر اور معاملہ فہمی کا درس دیتی ہیں۔