خلفائے راشدین ؓ کا نظام حکومت نافذ کرنے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہوگا: مولانا امجد خان

11 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت علی ؓ اور دیگر خلفاء کے دور کے نظام حکومت نافذ کر کے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا حضرت علیؓ اور دیگر مجاہدین اسلام کی تعلیمات پر بھی کر کے ہی ملکی گھریلو ،کاروباری ،مشکلات بھی حل ہوں گی اور اللہ کی رحمتیں بر سیں گی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماء مو لا نا محمد امجد خان نے کیا۔