گارڈن ٹائون: تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں کا تانتا
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف گارڈن ٹائون آفس میں چوتھے روز بھی بلدیاتی الیکشن میںچیئرمین اور وائس چیئرمین کے خواہش مند امیدواران کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔ ڈاکٹر عاطف الدین نے نوائے وقت کو بتایا کہ ابھی تک تقریباً 700سے ذائد فارم امیدواران حاصل کر چکے ہیں۔