خواجہ احمد حسان کا پی آئی سی کا دورہ ایمر جنسی میں مریضوں کی عیادت کی

11 جولائی 2015

لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیئرمین (بی او جی )خواجہ احمد حسان نے گزشتہ روز پی آئی سی کا دورہ کیا ۔انہوں نے پی آئی سی کی ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور ایمرجنسی میںکیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف رڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین بھی موجود تھے ۔