ایشز سیریز: انگلینڈ289پر آﺅٹ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 411رنز کا ہدف

11 جولائی 2015
ایشز سیریز: انگلینڈ289پر آﺅٹ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 411رنز کا ہدف

کارڈف(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈکی ٹیم ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 289رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 411رنز کا ہدف دیدیا۔ روٹ اور بیل ساٹھ ‘ساٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیون نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 308رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 430رنز بنائے تھے ۔