نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی ازسرنو سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق پٹیشن دائر

11 جولائی 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کی ازسرنو سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق پٹیشن دائر کردی گئی۔ متفرق درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو برقرار رکھتے ہوئے نیا پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دیکر تشکیل کی ازسرنو سماعت کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نواز شریف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بنچ کے دو ججز کے سامنے پیش ہی نہیں ہونا چاہتا تھا مگر اس کی استدعا کے باوجود دونوں ججز نے خود کو بنچ سے علیحدہ نہیں کیا اور فیصلہ سنا دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو برقرار رکھتے ہوئے نیا پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دیکر تشکیل کی ازسرنو سماعت کی جائے۔
پٹیشن دائر