گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر

11 جولائی 2015

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری کی رہائی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی، محمد شفیع نے بیرسٹر شہزاد اکبر کے ذریعے اپیل میں سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد احمد غلام ربانی کو رہائی کیلئے حکومت پاکستان کو حکم جاری کرے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد احمد غلام ربانی پاکستانی شہری ہے جسے امریکی خفیہ ایجنسیوں نے 2004ءمیں گوانتاناموبے منتقل کر دیا تھا درخواست میں وزارت دفاع وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سمیت سابق صدر پرویز مشرف کو فریق بنایا گیا ہے۔
انٹرا کورٹ اپیل