الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

11 جولائی 2015

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے 7 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں واپس لیا ہے۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے 23 جون کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے شیڈول جاری کیا تھا۔جس کے مطابق پولنگ 25 جولائی کو ہونی تھی۔
نوٹیفکیشن
واپس