پیوٹن نے ثابت کیا روس تنہا نہیں ’’ملٹی پولر‘‘ دنیا اُبھر کر سامنے آرہی ہے : رائٹر

11 جولائی 2015

اوفا (رائٹر) چین اور روس کی زیرقیادت علاقائی سکیورٹی بلاک میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یہ ثبوت ہے کہ ماسکو دنیا میں تنہا نہیں ہے۔ رائٹر کے مطابق اوفا میں اقتصادی بلاک برکس کے اجلاس کے اگلے روز شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اس بات کا اظہار ہے کہ اب ’’ملٹی پولر‘‘ دنیا ابھر رہی ہے۔ گروپ نے اپنے اعلامیہ میں بھی کہا ہے کہ اب ملٹی پولر دنیا ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔