اسلام آباد کی تین سڑکیں طفیل نیازی منشاءیاد اور شان الحق حقی کے نام سے منسوب

11 جولائی 2015

اسلام آباد (اے پی پی) سی ڈی اے نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسلام آباد کی تین مختلف سروس روڈز کو تین معروف شخصیات کے نام سے منسوب کر دیا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دیئے۔ ان شخصیات میں محمد طفیل نیازی، محمد منشاءیاد اور شان الحق حقی شامل ہیں۔ سی ڈی اے اسلام آباد کی مختلف سڑکوں اور شاہراﺅں کو قومی ہیروز کے نام سے منسوب کر چکا ہے۔تاکہ آنے والی نسلیں اپنی ان ممتاز اور عظیم شخصیات کی خدمات یاد رکھیں۔
سڑکیں / منسوب