میڈونا اور دیگر گلوکاروں کے کمپیوٹر ہیک کرنیوالے کو 14 ماہ قید

11 جولائی 2015

تیل ابیب (بی بی سی) اسرائیلی شہر تل ابیب میں ایک شخص کو میڈونا سمیت کئی دوسرے گلوکاروں کے کمپیوٹر ہیک کرنے کے جرم میں 14 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔ 39 سالہ عادی مجرم لیڈر مین کو جنوری میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی مدد سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔لیڈر مین نے غیر قانونی طور پر کمپیوٹر تک رسائی، پرائیویسی اور پراپرٹی کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے جیسے جرائم کا اعتراف کیا۔ دسمبر میں انٹرنیٹ پر لیک ہونے کے بعد میڈونا کو اپنی نئی البم میں سے چھ گانوں کو جلد ریلیز کرنا پڑا تھا۔ اس وقت میڈونا کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی پر حملہ تھا۔ تاہم عدالت نے میڈونا کی البم ’ریبل ہارٹ‘ کے گانے لیک کرنے کا ذکر نہیں کیا۔
میڈونا / کمپیوٹر ہیک