نامناسب تصاویر نہ ہٹانے پر گوگل فیس بک پر 10 ہزار پاﺅنڈ جرمانہ

11 جولائی 2015

لندن (بی بی سی) برازیل کی ایک عدالت نے گوگل اور فیس بک پر نامناسب تصاویر کو اپنی ویب سائٹس سے نہ ہٹانے پر دس ہزار پاونڈ جرمانہ کیا ہے۔گزشتہ ماہ عدالت نے 24 جون کو کار کے حادثے میں ہلاک ہونے والے برازیلی گلوکار کرسٹیانو آرایوجو کی انتہائی دلخراش تصاویر کو آن لائن پر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔انکی کار کے حادثے کے مقام اور مردہ خانے میں انکی لاش کی تصاویر ویب سائٹوں پر پوسٹ کی گئی تھیں۔ جج نے کہا گوگل اور فیس بک نے ان تصاویر کے لنکس نہ ہٹا کر ”بداعتمادی“ کا مظاہرہ کیا۔ تصویریں آن لائن شیئر نہ کرنے کا حکم 25 جون کو دیا گیا تھا جو کمپنیاں اس پابندی کی تعمیل کرنے میں ناکام ہوں گی انہیں روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار پاو¿نڈ جرمانہ کیا جائیگا۔ فیس بک استعمال کرنیوالوں کی ہدایات میں لکھا ہے کہ کچھ واضح تصاویر دکھائی جاسکتی ہیں لیکن وہ تصاویر جنہیں ایذا پہنچا کر تسکین کی خاطر شیئر کیا جائے‘ وہ ہٹا دی جاتی ہیں۔