حج آپریشن کیلئے پی آئی اے کی تیاریاں مکمل‘ پہلی پرواز 17 اگست کو روانہ ہوگی

11 جولائی 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) پی آئی اے نے رواں سال حج آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پری حج پروازیں 17 اگست سے شروع ہوں گی جو 17 ستمبر تک مکمل ہوں گی اور 27 ستمبر سے 27 اکتوبر تک پوسٹ حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس برس 167 پروازوں کے ذریعے 52ہزار 711 عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔لاہور سے 26 پروازوں کے ذریعے 7ہزار 965 کو حجاز مقدس لے جایا اور واپس لایا جائے گا۔
پی آئی اے / حج آپریشن