لاہور سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘ کراچی میں ملا جلا رجحان‘ تجارتی حجم 10 ارب 85 کروڑ روپے رہا

11 جولائی 2015
لاہور سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار‘ کراچی میں ملا جلا رجحان‘ تجارتی حجم 10 ارب 85 کروڑ روپے رہا

کراچی + لاہور(مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں ملاجلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34.84 پوائنٹس کی کمی سے 35112.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کے 347 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 155 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی، 179 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندے اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 31 کروڑ 60 لاکھ 17 ہزار 410 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 85 کروڑ 35 لاکھ 45 ہزار 943 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 75 کھرب 79 ارب 71 کروڑ 77 لاکھ 19 ہزار 978 روپے سے کم ہو کر 75 کھرب 75 ارب 5 کروڑ 47 لاکھ 52 ہزار 834 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا رہا اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 41 لاکھ 35 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 80کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ18کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 69.90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6052.79 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل 6 لاکھ 83 ہزار 200حصص کا کاروبار ہو ا۔