کویت کے زرمبادلہ کے ذخائر592ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

11 جولائی 2015

کویت سٹی (اے پی پی) کویت کے زرمبادلہ کے ذخائر 592ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ 31مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2014-15ءکے دوران 53ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور مالی سال کے اختتام پر مالیاتی ذخائر 179.2ارب دینار (592ارب ڈالر) کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔