نئی تجارتی پالیسی کا اعلان عید کے بعد ہو گا برآمدات کا ہدف 30ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز

11 جولائی 2015

لاہور (آئی اےن پی) وزارت تجارت کی جانب سے تین سالہ تجارتی پالیسی کا اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا، رواں مالی سال برآمدات کا ہدف 30ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے تین سالہ تجارتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں رواں مالی سال برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تجارتی پالیسی کا حتمی اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ تجاتی پالیسی میں آئندہ مالی سال کا برآمدی ہدف 30ارب ڈالر جبکہ سال 2017-18ءکیلئے 40ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وزارت تجارت کو برآمدی ہدف دگنا کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ مالی سال برآمدات کا ہدف 24 ارب ڈالر تھا جس میں ساڑھے 24ارب ڈالر حاصل کیا جاسکا جبکہ ملکی درآمدات 38ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔