مستحقین زکوٰة کو 3 ارب روپے سے زائد جاری کر دیئے: ملک ندیم کامران

11 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا 5 لاکھ سے زائد مستحق افراد کو گزارہ الا¶نس ، فنی تعلیم ، صحت عامہ کی سہولیات ، تعلیمی و دینی وظائف ، رمضان و عید گرانٹ اور شادی گرانٹ کی مد میں تین ارب روپے سے زائد رقم دی جاچکی ہے -انہوں نے کہا کہ 2014-15 میں رمضان المبارک کی دو بار آمد کے نتیجہ میں محکمہ نے دو مرتبہ ایک لاکھ سے زائد مستحق افراد کو رمضان و عید گرانٹ کا اجراءکیا۔