مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 41 کروڑ کا کاروبار

11 جولائی 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنسٹائل ایکسچینج میں ایک کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار لاٹ کے سودے 3 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2655 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 42 کروڑ 40 لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 91.6 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 7.1 کروڑ روپے رہی۔