سونے کی قیمت میں100روپے تولہ اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافہ پر1162ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں فی تولہ قیمت 100روپے اضافے پر 45350روپے اور دس گرام قیمت 86روپے اضافے پر 38871روپے پر بند رہی۔