حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے: فرخ جاوید
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور میں جوہر ٹاو¿ن، سبزہ زار اور وحدت روڈ رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے خریداری کیلئے آنےوالے صارفین سے رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاءکی فراہمی اور کوالٹی بارے دریافت کیا۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد روزانہ رمضان بازاروں کا رخ کرتی ہے اور اس سے مستفید ہو رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمتیں مقرر کی جائیں۔