ایل ڈی اے ایونیو ون میں بے ضابطگیاں، ایک افسر برطرف، دوسرے کی تنزلی

11 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے ایونیو ون کے بعض پلاٹوں کی جگہ تبدیل کرنے اور من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کا الزام ثابت ہونے پر جی آئی ایس سپیشلسٹ عار ف پرویز کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان اقبال کو ملازمت سے برطرف کر دیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ سلمان رضاکو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنا دیا ۔