عید قریب آنے کے باوجود سبزیوں پھلوں کی قیمتیں آغاز رمضان کی سطح پر برقرار

11 جولائی 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں عیدالفطر آنے کے باوجود سبزیوں پھلوں کی قیمتیں آغاز رمضان کی سطح پر برقرار ہیں۔ بیشتر دکاندار سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 10 سے 100 روپے کلو زائد میں بدستور فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی اور ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آلوکچا چھلکا 28 روپے کے مقررہ سرکاری ریٹ کی بجائے دکاندار 38 روپے کلو تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 35 کی بجائے 42، ٹماٹر 37 روپے کی بجائے 60، لہسن دیسی 90 کی بجائے 135، لہسن چائنہ 122 کی بجائے 180 روپے کلو، ادرک سنگاپور 131 کی بجائے210، ادرک چائنہ 181 کی بجائے 290، بینگن 17 کی بجائے 29، پالک 20 کی بجائے 29، کھیرا 24 کی بجائے 36، کریلے 23 کی بجائے 38 روپے کلو، لیموں دیسی 106 کی بجائے 180، پھلیاں باریک 64 کی بجائے 79، بند گوبھی 39 کی بجائے 50، پھول گوبھی 33 کی بجائے 57، سبز مرچ 31 کی بجائے 70، شملہ مرچ 44 کی بجائے 77، اروی 53 کی بجائے 65، گھیا کدو 19 کی بجائے 29، گھیا توری 20 کی بجائے 36، مٹر 116 کی بجائے 155، مولی 10 کی بجائے 17، بھنڈی36 کی بجائے 50، ٹینڈے دیسی 35 کی بجائے 58، سیب وانا 79 کی بجائے 123، سیب سفید 108 کی بجائے 160 روپے کلو، سیب کالا کولو پاکستانی 157 کی بجائے 240، کھجور عراقی 126 کی بجائے 200، آڑو 85 کی بجائے 130، آلو بخارہ 88 کی بجائے 130، آم سندھری 104 کی بجائے 115 روپے کلو، کیلا اول 97 کی بجائے 150، کیلا دوم 66 روپے کی بجائے 100 روپے درجن، خربوزہ 42 کی بجائے 50، گرما 58 کی بجائے 69، خوبانی سفید 126 کی بجائے 140، الیچی 196 کی بجائے 230، آم چونسہ 99 کی بجائے 120، آم انور رٹول 112 کی بجائے 130 روپے، انگور گولہ 126 کی بجائے 200 روپے کلو، انگور سندر خانی 226 کی بجائے 320، کھجور اصیل 110 کی بجائے 200 اور کھجور ایرانی 164روپے کی بجائے 240 روپے کلو، برائلر مرغی کا گوشت 235 روپے سے کم ہو کر 228 روپے اور ایک درجن انڈے 82 روپے سے بڑھ کر 84 روپے میں فروخت کرتے رہے۔
سبزیاں پھل