پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشن آج سے کھل جائینگے: غیاث پراچہ

11 جولائی 2015

لاہور (نیوز رپورٹر)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ آج سے پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشن کھل جائینگے جو سحر اور افطار کے اوقات کے علاوہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ سحرکے وقت ایک گھنٹہ اور افطار کے وقت دو گھنٹے بند رہیں گے۔ رمضان کے باقی دنوں میں سٹیشن 21 گھنٹے روزانہ جبکہ اس بعد 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ عید کے موقع پر بھی پنجاب بھر میںگیس دستیاب ہو گی جس سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ سی این جی سٹیشن کھلنے میں دو دن کی تاخیر بندرگارہ پر تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سی این جی پٹرول سے 28 فیصد سستی ہے جبکہ اس فرق کو بڑھانے اور سی این جی کی خوردہ قیمت مزید کم کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
غیاث عبداللہ پراچہ