ریلوے کی جانب سے عید آپریشن آج سے شروع، 23 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی

11 جولائی 2015

لاہور (آئی اےن پی) پاکستان ریلویز کی طرف سے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلئے عید آپریشن (آج) ہفتہ سے شروع ہو گا جس کے تحت 23 سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ریلوےز کے حکام کے مطابق مسافروں کے بے پناہ رش کے باعث عید آپریشن 11 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق 11 جولائی سے 16 جولائی تک کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی روزانہ ایک ایک ٹرین چلے گی۔ 15 جولائی کو کوئٹہ سے راولپنڈی اور کراچی سے پشاور، 17 جولائی کو راولپنڈی سے ملتان اور پشاور سے لاہور، 20 جولائی کو ملتان سے کراچی ایک ایک ٹرین چلے گی جبکہ 20 جولائی سے 22 جولائی تک روزانہ کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی ایک ایک ٹرین چلے گی۔
ریلوے / عید آپریشن